نئی دہلی۔15جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی کانگریس کے صدر اجے ماکن نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت نے اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) اس طریقہ سے بنایا ہے کہ صنعت کاروں کو تو فائدہ پہنچ رہا ہے جبکہ مائکرو اور چھوٹی صنعت بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔مسٹر ماکن نے آج یہاں18جولائی کو دہلی کانگریس کے جی ایس ٹی کی موجودہ شکل و صورت کے خلاف کئے جانے والے مظاہرہ کی تیاری کے سلسلہ میں کی ضلعی کمیٹیوں کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کے وقت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)نے ہر برس دو کروڑ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرانے کا وعدہ کیا تھا ۔